ہومتازہ ترینمیکسیکو کا میٹا پر بچوں کے تحفظ کی خلاف ورزی کرنے پر...

میکسیکو کا میٹا پر بچوں کے تحفظ کی خلاف ورزی کرنے پر 567 ملین ڈالر جرمانہ عائد

میکسیکو سٹی (لارڈ میڈیا): میکسیکو کی عدالت نے میٹا پر بچوں کے تحفظ کی خلاف ورزی کرنے پر 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نیو میکسیکو میں ایک امریکی جج نے دیا، جس کے تحت بچوں کو آن لائن خطرات سے آگاہ کرنے میں ناکامی پر میٹا کو یہ رقم ادا کرنی ہوگی۔

جج بریان نے میٹا کو ایک ‘عوامی پریشانی’ قرار دیا ہے جو فضائی آلودگی کے مترادف ہے، اور اس رقم کو ایک فنڈ میں ڈالنے کا حکم دیا ہے تاکہ مستقبل میں نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

میٹا کو اس کیس میں پہلے ہی 942 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ جج بریان نے میٹا کی مصنوعات کو بچوں کے نفسیاتی نقصان اور جنسی استحصال سے تشبیہ دی ہے، جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی اس فیصلے سے متفق نہیں اور اپیل دائر کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں