ہومتازہ ترینشہباز شریف کا تین روزہ سعودی عرب کا اہم دورہ

شہباز شریف کا تین روزہ سعودی عرب کا اہم دورہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور علاقائی و عالمی معاملات پر مشاورت کرنا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزرا شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، تعاون اور برادرانہ تعلقات کی مضبوط روایت کا عکاس ہے۔

یہ دورہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ہو رہا ہے، تاہم اس کی اہمیت صرف موجودہ حالات تک محدود نہیں۔ توقع ہے کہ اس سے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے، اسٹریٹجک تعاون کو وسعت ملے گی اور کثیرالجہتی تعاون کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں