لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک سیزن کے لیے فیصلہ کرتے ہوئے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو صدرز ٹرافی اور صدرز کپ سے باہر کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق دونوں ادارے جون میں متعارف کرائے گئے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید پیشہ ورانہ بنانے کے لیے مالی شفافیت، کھلاڑیوں کے معاہدے اور فٹنس پروگرام سے متعلق نئی شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سب سے بڑا اختلاف شرکت کی فیس میں تین گنا اضافے پر تھا جو بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ روپے کردی گئی۔ دیگر چھ ادارے نئی شرائط قبول کرچکے ہیں لیکن واپڈا نے فیس میں نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ واپڈا اور ساحر کی جگہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور کنگزمین اکیڈمی صدرز ٹرافی اور صدرز کپ میں شرکت کریں گی۔


