اسکردو (لارڈ میڈیا) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ہلاک ہونے والے مزید تین کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ چند روز قبل اس حادثے میں دس کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں نیپالی کوہ پیما کی لاش بھی شامل ہے، جس کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کی جائیں گی۔
کوہ پیماؤں کی لاشیں پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر دشوار مقام پر تھیں، جنہیں بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے اور آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لایا جائے گا۔
تاہم، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک خاتون کوہ پیما کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔


