ہومتازہ ترینجنوبی لبنان میں دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی لبنان میں دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (لارڈ میڈیا): جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد فوج نے حزب اللہ کے خلاف جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 34 سالہ میجر حارل بیرنسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تمیر واکنین کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق 55ویں پیراٹروپرز بریگیڈ سے تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً 12 بجے ریزرو بریگیڈ کے اہلکار حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے مجدل زون کی ایک عمارت میں داخل ہوئے، جہاں ایک زور دار دھماکا ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں