ہومپاکستانپنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ

پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے باعث قومی خزانہ کو 6 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ججز کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان سے ڈرائیو، گاڑیوں کی مینٹیننس اور پٹرول کی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی جوڈیشل پالیسی کے اجلاس میں ملک کی عدلیہ کے اخراجات کم کرنے کے لیے یہ پالیسی منظور کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان سمیت دیگر ہائیکورٹس میں بھی اس کا نفاذ کیا گیا ہے۔

سنیئر سول جج لاہور سعید احمد رانا نے بتایا کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 1708 ججز پر اس پالیسی کا اطلاق کیا گیا ہے۔ انہیں رعایتی قیمت پر گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جن کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے تھی جبکہ باقی گاڑیوں کی قیمت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے۔

ججز سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس پالیسی سے مستفید نہیں ہونا چاہتے تو یہ ان کی مرضی ہے۔ 47 ججز نے اس پالیسی سے استفادہ حاصل نہیں کیا اور سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔ رعایتی قیمت پر دی گئی گاڑیوں کی مد میں اربوں روپے قومی خزانہ میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں