ہومتازہ ترینلاہور میں آزاد کشمیر کی 2 مہاجر نشستوں پر پولنگ کل...

لاہور میں آزاد کشمیر کی 2 مہاجر نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

لاہور (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل لاہور میں مہاجرین کی دو نشستوں پر ہوگا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ایل اے 41 ویلی ٹو اور ایل اے 34 جموں ون میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایل اے 34 جموں ون میں 5965 ووٹرز کے لئے 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں سمیت کل 17 افراد انتخابی میدان میں ہیں۔

ایل اے 34 میں 25 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 15 لاہور میں ہیں۔ اہم پولنگ سٹیشنز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا شاہدرہ شامل ہے۔

ایل اے 41 ویلی ٹو میں 6410 ووٹرز کے لئے 9 امیدوار مد مقابل ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ کے ساتھ پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان اور جماعت اسلامی کے امیدوار شامل ہیں۔

لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں 19 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں مرد و خواتین کے لئے علیحدہ پولنگ بوتھ شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں