آزاد کشمیر (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حق حاکمیت کے بارے میں کہا ہے کہ وہ کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔ ان حقوق میں سب سے پہلا حق حقِ حاکمیت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حقِ حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ۔ آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں اور پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور آواز ہو۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔


