ہومتازہ ترینپنشن کی حقدار بیوہ یا نامزد شخص ہوگا، سپریم کورٹ

پنشن کی حقدار بیوہ یا نامزد شخص ہوگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرحوم ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پنشن کے حقدار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہوسکتا ہے۔ صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حقدار نہیں بناتا۔

فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہوسکتی ہے۔

یہ فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے جو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کر دی اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں