ہومتازہ ترینبراڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 8 کوہ پیماؤں کی...

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

سکردو (لارڈ میڈیا) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 2 کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر خراب موسم امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

دنیا کی 12وہں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر جاری ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور 3 میتیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم کیمپ ٹو سے کیمپ تھری کی جانب جاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آئی تھی۔ ڈرون فوٹیج کے ذریعے مزید متاثرین کی موجودگی کی تصدیق کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے۔ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہوتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان حکومت نے براڈ پیک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں