ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ جج نے فیصلوں میں نیا ریکارڈ بنا دیا

لاہور ہائیکورٹ جج نے فیصلوں میں نیا ریکارڈ بنا دیا

لاہور (لارڈ میڈیا): جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے عدالتی تعطیلات کے دوران سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 5 روز میں 381 مقدمات کے فیصلے کیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ریکارڈ کے مطابق، جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 10 فروری 2025 سے 31 جولائی 2026 تک 11 ہزار 550 کیسز نمٹائے۔ پرنسپل سیٹ پر 5 ہزار 496 کیسز نمٹائے گئے جبکہ راولپنڈی، ملتان، اور بہاولپور بینچز میں بھی ہزاروں مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے عدالتی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ لاہور میں 425 مقدمات نمٹائے، جس میں سنگل بینچ کے طور پر 381 مقدمات شامل ہیں جبکہ 44 مقدمات ڈویژن بینچ کے طور پر نمٹائے گئے۔

انہوں نے حبس بے جا، ضمانت، ایف آئی آر کی منسوخی، اور پولیس ہراسانی سے متعلق درخواستوں پر بھی اہم فیصلے کیے۔ وکلا تنظیموں نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی پر جسٹس سردار اکبر ڈوگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں