ہومتازہ ترینجارحیت کر کے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا، ایران

جارحیت کر کے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا، ایران

تہران (دنیا نیوز): ایرانی خاتم الانبیا بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کر کے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط اندازے لگا کر کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق، جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کے سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے اور ارادہ بھی، اور جامع منصوبہ تیار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے اور امریکا و اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو ہفتے کے آخر میں ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں