ہومتازہ ترینکراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے تحت یکم اگست سے ہفتہ وار تعطیل بھی ختم کر دی گئی ہے اور تعلیمی ادارے اب چھ دن کھلے رہیں گے۔ نئے اوقات کار کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے روز سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی جبکہ کچھ نجی اسکولوں نے تدریسی عمل کا آغاز 3 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئیں ہیں، بچے اسکول وین یا والدین کے ساتھ اسکول پہنچے جبکہ اساتذہ نے طلبہ کا خیرمقدم دلچسپ اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے کیا۔

اساتذہ نے والدین کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے نئے شیڈول اور دیگر معلومات فراہم کیں۔ اسکول کھلنے سے صبح کے اوقات میں شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات دی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں