اسکاٹ لینڈ (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی فاطمہ زاہرہ نے ویمن باکسنگ 60 کلوگرام کیٹیگری میں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فاطمہ نے لیسوتھو کی باکسر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ریفری نے فاطمہ کی واضح برتری پر مقابلہ روک کر انہیں فاتح قرار دیا۔ کوارٹر فائنل میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے ہوگا۔


