ہومتازہ ترینامریکا اور ایران شہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنائیں، ہیومن رائٹس واچ

امریکا اور ایران شہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنائیں، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک (لارڈ میڈیا) ہیومن رائٹس واچ نے امریکا اور ایران کے رہنماؤں کو متنبہ کیا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر بلقیس جراح نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام شہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

بلقیس جراح نے مزید بتایا کہ یہ دھمکیاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد دی گئی ہیں جس میں ایران، خلیجی ممالک اور اسرائیل میں شہریوں اور املاک کو غیر قانونی طور پر نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو امریکا اور ایران پر واضح کرنا چاہئے کہ جنگی جرائم کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جس میں عالمی دائرہ اختیار کے تحت کارروائی بھی شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں