ہومتازہ ترینپی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو سروس بہتری کیلئے 30 دن...

پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو سروس بہتری کیلئے 30 دن کی مہلت دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے 30 دن کی مہلت دے دی ہے۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت میں خامیاں دور نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، گزشتہ چار برسوں میں موبائل کمپنیوں پر مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سروس کوالٹی اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 86 شوکاز نوٹسز اور 20 وارننگ لیٹرز جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر سروس کی خامیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرائیں۔

پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لئے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی ہیں، تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں