ہومتازہ ترینمستونگ حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

مستونگ حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے حملے کے خلاف صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

بار کونسل نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور دو روزہ عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بار کونسل کے مطابق مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوئے تھے، کونسل نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

بلوچستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ججز، وکلا اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

بار کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ مستونگ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں