ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جارحانہ پالیسی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جارحانہ پالیسی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کے بعض عہدیدار زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ میں بعض افراد حقیقت سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور ان کا رویہ صرف 2028 کے انتخابات کی جانب مرکوز ہے۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ اس جارحانہ رویے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ٹرمپ کو معاہدے کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے ساتھ جنگ سے منع کیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے ایران کو بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے ایکزیوس کو بتایا کہ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں آپریشن ایپک فیوری کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جا سکتے ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں