ہومتازہ ترینسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا...

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (لارڈ میڈیا): سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں