ہومتازہ ترینآئندہ سمندری نقصانات کا ازالہ امریکہ کے زیر کنٹرول ایرانی اثاثوں سے...

آئندہ سمندری نقصانات کا ازالہ امریکہ کے زیر کنٹرول ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ مستقبل میں جہازوں، ان کے سامان یا ان سے متعلق کسی بھی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ امریکہ کے زیر کنٹرول ایرانی فنڈز سے ادا کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ براہ کرم اس بیان کو تا حکم ثانی موثر سمجھا جائے کہ آج کے بعد جہازوں، ان کے سامان یا ان سے متعلق کسی بھی چیز کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کا ازالہ ان ایرانی رقوم سے کیا جائے گا جو امریکہ کے قبضے اور کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقصانات بہت زیادہ بھی ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے باوجود یہی منصفانہ اور عادلانہ اقدام ہے۔

امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس نوعیت کے واقعات میں ایرانی اثاثوں کو نقصان کے ازالے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ ایران کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں