ہومتازہ تریندوسرے عالمی انسان نما روبوٹ گیمز میں روبوٹس کی شرکت چار گنا...

دوسرے عالمی انسان نما روبوٹ گیمز میں روبوٹس کی شرکت چار گنا بڑھنے کی توقع

بیجنگ (شِنہوا) منتظمین کے مطابق دوسرے عالمی انسان نما روبوٹ گیمز میں شرکت کرنے والے روبوٹس کی تعداد گزشتہ سال ہونے والے پہلے مقابلے کے مقابلے میں چار گنا بڑھ جائے گی۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جیانگ گوانگ ژی نے ایک میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ یہ ایونٹ 22 سے 26 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ اس مقابلے میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شرکت کریں گے۔

جیانگ کے مطابق شریک روبوٹس میں امریکہ، جرمنی اور جاپان جیسے روبوٹکس کے بڑے مراکز سے تعلق رکھنے والے روبوٹس بھی شامل ہیں۔ برازیل نے بھی 5 روبو کپ ٹیموں پر مشتمل قومی ٹیم تشکیل دی ہے۔

حکام کے مطابق چین کی جانب سے 157 کمپنیوں اور 200 جامعات و تحقیقی اداروں کی 641 ٹیمیں اور ایک ہزار 975 روبوٹس حصہ لیں گے جن میں چین کی بڑی روبوٹکس کمپنیاں اور 27 نمایاں چینی جامعات شامل ہیں۔

منتظمین نے بتایا کہ اس سال کے مقابلوں میں 30 سے زائد مقابلے ہوں گے جن میں پہلی بار لانگ جمپ، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس بھی شامل ہیں۔ ان مقابلوں کا مقصد روبوٹس کے موشن کنٹرول، ساختی ڈیزائن اور بنیادی اجزاء کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔

حقیقی حالات پر مبنی مقابلوں کو بھی وسعت دی جائے گی جن میں فیکٹریوں، ہوٹلوں، گھروں اور لاجسٹکس مراکز جیسے حقیقی ماحول کو شامل کیا جائے گا۔ روبوٹس کو سامان جوڑنے، ہاؤس کیپنگ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور کتب خانوں میں کتابوں کی ترتیب جیسے کام انجام دینے ہوں گے تاکہ مشکل ماحول میں عملی کام کرنے کی ان کی صلاحیت کو جانچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں