ہومتازہ تریناگر حوثیوں نے دوبارہ حملے کیے تو ذمہ دار ایران ہوگا، ٹرمپ

اگر حوثیوں نے دوبارہ حملے کیے تو ذمہ دار ایران ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں پر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ حملے کیے تو امریکہ ایران کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال قبل بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ نے حوثیوں کے خلاف طاقتور فوجی کارروائی کی تھی، جس کے بعد حوثیوں نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ امریکی صدر کے مطابق حوثیوں نے گزشتہ رات دو سعودی جہازوں پر فائرنگ کی، جو تشویشناک پیش رفت ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ حوثی ایران کے پراکسی گروہ ہیں، اس لیے اگر انہوں نے دوبارہ حملے کیے تو سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے، جبکہ حوثیوں کے حالیہ اقدامات پر انہیں شدید مایوسی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں