اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 33 ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد منیلا سے کرغزستان روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چولپون آتا پہنچیں گے۔
اجلاس 23 اور 24 جولائی کو منعقد ہوگا اور اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا میں پرتپاک میزبانی پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کا شکریہ ادا کیا ہے۔


