بیجنگ (شنہوا) جون کے آخر تک چین میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 4.04 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین کی قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی صلاحیت میں سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 1.27 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 68 کروڑ کلوواٹ رہی، جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 18.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے حالیہ برسوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جس کے نتیجے میں طلب کے عروج کے اوقات میں بھی بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ رواں سال جنوری سے جون کے دوران چین میں بجلی کی مجموعی کھپت تقریباً 51 کھرب کلوواٹ آور رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے۔


