ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا کا این ایف سی شیئر بڑھانے کیلئے آئینی عدالت سے رجوع

خیبرپختونخوا کا این ایف سی شیئر بڑھانے کیلئے آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے شیئر میں اضافے کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 25ویں ترمیم کے تحت فاٹا اور پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے باوجود این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، اور این ایف سی شیئر پرانے فارمولے پر دیا جا رہا ہے، جو آئین کے آرٹیکل 160 کی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت سمیت این ایف سی کمیشن اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا گیا تھا لیکن کسی فورم پر شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست کی توثیق کے پی اسمبلی سے 13 جنوری کو لی گئی ہے اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے بھی خیبرپختونخوا کے شیئر میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نئے این ایف سی کمیشن کی سفارشات پر صدارتی آرڈر جاری کرے اور خیبر پختونخوا کا حصہ 14.79 فیصد قرار دے۔ صوبائی حکومت نے 25ویں ترمیم کی تاریخ سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز جاری کرنے اور وفاق کا موقف غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں