ہومتازہ ترینیورپ کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کا...

یورپ کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کا انخلا

یورپ (لارڈ میڈیا): یورپ کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑی جنگلاتی آگ کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کرنا پڑا جبکہ سیکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

اسپین میں بھی شدید آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبہ جلا دیا ہے اور متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اٹلی کے جزیرۂ سسلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جنگلاتی آگ وسیع ہو رہی ہے جہاں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں ان جنگلاتی آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی ایسے واقعات کی شدت اور تکرار میں اضافے کا سبب سمجھی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں