ہومتازہ ترینسوڈان کے بازار پر ڈرون حملہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سوڈان کے بازار پر ڈرون حملہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خرتوم (لارڈ میڈیا): سوڈان کے شمالی کردفان کے قصبے الرہد کے ایک بازار پر ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور چار بالغ افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد بچے شامل ہیں۔ ادارہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری تنازع میں بچے مسلسل تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری جنگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ڈرون حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں