ہومUncategorizedافغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،...

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں کمرشل جہاز رانی کو دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کے تحفظ کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور ایرانی وزیر داخلہ نے اسی مناسبت سے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو ہوئی جبکہ منیلا میں آسیان اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاک مصر وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے لاحق خطرات پر نپا تلا جواب دیا اور اپنی کارروائیوں میں صرف دہشتگردوں کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خواتین اور بچوں کی صورتحال کا احساس کیا ہے اور قانونی سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث کسی کو ڈی پورٹ کرنا مروجہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے کئی واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں