ہومتازہ ترینپی ایس ایل مالی معاملات پر اہم اجلاس 29 جولائی کو طلب

پی ایس ایل مالی معاملات پر اہم اجلاس 29 جولائی کو طلب

کراچی (لارڈ میڈیا): پی ایس ایل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس 29 جولائی کو منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں فرنچائزز کے سینٹرل پول شیئرز اور مالی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے اونرز ورچوئل طور پر شرکت کریں گے کیونکہ بیشتر اونرز ملک سے باہر ہیں۔ اجلاس کی متبادل تاریخ 30 جولائی رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 3 مئی کو پشاور زلمی کی ٹائٹل فتح پر ختم ہوا تھا، لیکن ابھی تک ایڈیشن کے اکاؤنٹس فائنل نہیں ہو سکے۔ معاہدے کے تحت 2 ماہ میں 50 فیصد ادائیگی ہونی تھی، لیکن پی سی بی کھلاڑیوں کے معاوضے اور دیگر اخراجات شیئر سے منہا کر لیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر کی ایک بڑی وجہ اسٹیک ہولڈر کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ ایڈیشن میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ حکام کو امید ہے کہ یہ مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 میں 2 نئی فرنچائزز کی شمولیت سے 8 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ پی سی بی نے ان نئی ٹیموں کو اگلے 5 ایڈیشنز تک 85 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ کم از کم سینٹرل پول انکم گارنٹی فراہم کی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں