ہومتازہ ترینکوریا فٹبال ایسوسی ایشن میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوریا فٹبال ایسوسی ایشن میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سیول (لارڈ میڈیا): جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے غیر ملکی ریفریز کو مبینہ جنسی خدمات کے عوض ادائیگیوں پر معذرت کرلی ہے۔ ای ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ ایک دہائی قبل ان کے کارپوریٹ کارڈز کا غلط استعمال ہوا۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ ثقافت، کھیل اور سیاحت کی ایک رپورٹ کے مطابق 2010 کی دہائی کے آغاز میں غیر ملکی ریفریز کے لیے مساج پارلرز میں جنسی تفریح کے لیے 56 لاکھ وون خرچ کیے گئے۔ یہ رقم کوریا فٹبال ایسوسی ایشن کے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادا کی گئی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ ادائیگیاں 2014 ورلڈ کپ اور 2012 لندن اولمپکس کے کوالیفائنگ میچز میں خدمات انجام دینے والے ریفریز کو بھی فراہم کی گئیں۔

تحقیقات کے مطابق ایسوسی ایشن کے عملے نے ان اخراجات کو غلط انداز میں ظاہر کیا اور انہیں کھانے، مشروبات یا عام مساج کے اخراجات قرار دیا۔

کوریا فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ماضی کے واقعات کے باعث پیدا ہونے والی مایوسی اور تشویش پر ہم تہہِ دل سے معذرت خواہ ہیں اور مستقبل میں ایسے غلط استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں