ہومتازہ ترینوزیر پیٹرولیم کی یقین دہانی پر ہڑتال دو ہفتوں کے لیے مؤخر...

وزیر پیٹرولیم کی یقین دہانی پر ہڑتال دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی یقین دہانی کے بعد پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے اور حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے وزیر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں ہڑتال کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کی یقین دہانی پر فیصلہ کیا گیا کہ ان کے خدشات دور کیے جائیں گے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی ہے اور آئندہ بھی عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس لیے حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم ڈیلرز سمیت تمام متعلقہ فریقین کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور ڈیلرز کے مسائل کو کابینہ میں اٹھا کر حل کیا جائے گا۔ دو ہفتوں کے اندر مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نے حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں مایوس نہیں کرے گی اور مارجن کا مسئلہ مقررہ مدت میں حل ہو جائے گا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پہلے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ بنیادوں پر ردوبدل کے فیصلے کے خلاف چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وزیر پیٹرولیم کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں