ہومUncategorizedپاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر خبردار...

پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر خبردار کردیا

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

پاکستانی عہدیدار انصار شاہ نے بھارتی بیان پر مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت زمینی صورتحال کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

اگست 2025 میں ثالثی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ نافذ العمل ہے اور مشترکہ آبی وسائل کا سیاسی دباؤ کے لئے استعمال معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کا یہ عمل علاقائی امن کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

انصار شاہ نے مزید کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، جیسے تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ، پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔

انصار شاہ نے بھارت پر ریاستی دہشت گردی کا الزام بھی عائد کیا، خاص طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، جہاں کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں