ہومUncategorizedکراچی ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی (لارڈ میڈیا): ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ گلشن معمار کے علاقے احمد بروہی گوٹھ کے قریب ہونے والے مقابلے میں تین ملزمان ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے عمر بروہی گوٹھ میں چھاپا مارا جہاں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر احمد بروہی گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران تینوں ملزمان زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

ایس ایچ او ممتاز مہر کے مطابق ہلاک ملزمان ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث تھے، جن کی گرفتاری ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے پریس کانفرنس میں کی تھی۔ ملزمان نے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکٹر آکاش کو قتل کیا تھا۔

ملزمان کی شناخت 24 سالہ سوریش، 28 سالہ رام چند اور 22 سالہ انیل کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک ملزمان کا تعلق اوڈھ قبیلے سے تھا۔ زخمی پولیس اہلکار علی جان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں