ہوماہم ترینجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کا انتقال

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کا انتقال

لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ امیرالعظیم نے استقامت سے کینسر کا سامنا کیا اور آخری لمحے تک جماعت کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات جماعت کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک مدبر، باوقار، بااصول اور مخلص رہنما کھو دیا ہے، امیرالعظیم نے شدید علالت کے باوجود صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں