ہومپاکستانمیاں محمود الرشید نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

میاں محمود الرشید نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: میاں محمود الرشید نے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ اپیل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کر کے انہیں ضمانت دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے مقدمے کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا۔

میاں محمود الرشید نے اپیل میں مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ سازش کے گواہوں کے بیانات مختلف عدالتوں میں متضاد تھے اور اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں