ہومپاکستانپنجاب میں افغان باشندوں کی ڈی پورٹیشن جاری

پنجاب میں افغان باشندوں کی ڈی پورٹیشن جاری

لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی ڈیپورٹیشن کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 504 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7234 خواتین، اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ ان میں 11124 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر اور 14284 غیر قانونی مقیم افراد شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں