ہومتازہ ترینبنگلا دیشی والی بال ٹیم انٹرنیشنل چیمپین شپ...

بنگلا دیشی والی بال ٹیم انٹرنیشنل چیمپین شپ پاکستان کھیلنے پہنچ گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بنگلا دیشی والی بال ٹیم پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سات روزہ یہ چیمپین شپ بدھ سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

بنگلا دیشی ٹیم کا کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی والی بال فیڈریشن نے اس فیصلے پر معذرت کی ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو اجازت نامہ جاری کیا تھا۔

چیمپین شپ کے منتظمین کے مطابق بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد ازبکستان کو چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس چیمپین شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ نیپال، کاغستان، ترغمستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ فائنل 29 جولائی کو منعقد ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں