ہومپاکستانمسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہے:...

مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہے: صدر و وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

صدر زرداری نے یوم الحاق پاکستان کو کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یادگار قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان ہر سال 19 جولائی کو منایا جاتا ہے، جس میں 1947 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں ریاست کے پاکستان سے الحاق کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد آج بھی جموں و کشمیر کی سیاسی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت پر قائم ہے اور یہ مسئلہ خطے کے امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل سے ممکن ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں