ہومانٹرنیشنلایرانی سفیر کا الزام، ٹرمپ نے سفارتی کامیابیاں تباہ کیں

ایرانی سفیر کا الزام، ٹرمپ نے سفارتی کامیابیاں تباہ کیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دو اہم سفارتی کامیابیاں تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اوباما دور کے ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے دستخط کے 20 دن سے بھی کم عرصے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو بھی من مانی تشریح اور بدنیتی کی بنیاد پر ختم کر دیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کے برعکس دوبارہ جنگ شروع کی اور آبنائے ہرمز پر قبضہ کیا، جو ایم او یو کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی اصولوں کے پامال ہونے کی بات کرتے ہوئے عالمی برادری سے امریکی اقدامات کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں