تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہنمائی اور قومی اتحاد ایران کا اہم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ موجودہ تاریخی مرحلے پر قومی اتحاد کے تقاضوں پر عمل اور اختلافات سے گریز کامیابی کی کنجی ہے۔ صدر نے قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو ایران کے مفادات کے تحفظ اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکا کی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں امریکی صدر کے دستخط کی حیثیت کو بے وزن ثابت کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کر نئی تاریخ رقم کی جبکہ شہدا کی تقریبات میں عوام کی شرکت قومی وحدت کا مظہر ہے۔


