تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کو ایسا سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ امریکی صدر کے دستخط بے وقعت ہیں۔
خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی پالیسیاں جبر، آمریت اور توسیع پسندی پر مبنی ہیں اور واشنگٹن نے دوبارہ اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کرکے عدم اعتماد کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی جرائم اور وعدہ خلافی کا یہ باب امریکہ کی بددیانتی اور ناقابلِ اعتماد ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ ملکی حکام پر اعتماد رکھیں اور قومی اتحاد برقرار رکھیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی حل کے امکانات مزید محدود ہو گئے ہیں۔


