واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے میزائل حملوں میں 2 امریکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حملوں میں ایک فوجی لاپتہ ہے اور 4 اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
سینٹ کام نے بتایا کہ زخمی فوجی معمولی زخموں کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔
لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے اور امریکی تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں الازرق ائیر بیس پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے تباہ ہوئے۔
روسی میڈیا کے مطابق حملے سے قبل امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں ہوا تھا۔


