ہومUncategorizedسفارت کاری ہی تنازعات کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے، پاکستان

سفارت کاری ہی تنازعات کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے، پاکستان

اقوام متحدہ (لارڈ میڈیا): پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور تشدد و عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں اپنے بیان کے دوران کہا کہ سفارت کاری اور مستقل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہیں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور علاقائی استحکام کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حساس مذاکرات کے دوران ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے جو غلط فہمیوں کو جنم دیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام تر توجہ اور کوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں