ہومUncategorizedحکومت نے پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی

حکومت نے پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس سے لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہ شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں