ہومپاکستانناران میں دریائے کنہار میں گاڑی لے جانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

ناران میں دریائے کنہار میں گاڑی لے جانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

ناران (لارڈ میڈیا): ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے دریائے کنہار میں گاڑی لے جانے والے سیاحوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سلطان، علی عثمان، محسن خان اور آصف علی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ ان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے دریائے کنہار میں پھنسے سیاحوں کو بچانے والی ناران رافٹنگ ٹیم کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز سیاحوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی دریائے کنہار میں ڈال دی تھی، جس کے باعث وہ دریا میں پھنس گئے تھے۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق گہرے پانی کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی، تاہم ریسکیو بوٹ نے فوری عمل کرتے ہوئے گاڑی میں موجود چاروں افراد کو بچا لیا۔ بعد ازاں گاڑی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں