اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر کے 400 سے زائد نرسنگ کالجز کی انسپیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل کے اجلاس میں صدر اور نائب صدر کو انسپیکشن کے اختیارات تفویض کیے گئے۔
کونسل نے فیصلہ کیا کہ انسپیکشن ٹیم کا سربراہ شعبہ نرسنگ سے نہیں، بلکہ ماسٹر ڈگری ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل الائیڈ ہیلتھ سے ہوگا۔ اس انوکھے فیصلے نے پیشہ ورانہ حلقوں میں توجہ حاصل کی ہے۔
اجلاس میں ایچ ای سی کے نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا کے ممبر نے حکم امتناعی کے باوجود شرکت کی۔
کونسل میں بے ضابطگیوں پر ممبر لیگل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔


