نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرز نے ہیک کر کے اس کی نشریات معطل کر دیں اور نیٹ ورک کے اندرونی براڈکاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی حاصل کر لی۔ سائبر حملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف چینلز کی نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہوگئیں۔
ہیکرز نے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اور ‘پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے بینر اسکرین پر چلا دیے۔ ہیکرز نے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کر کے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیے۔
ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی کے دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ آئی ٹی پاور کے دعوے دار بھارت کے اہم چینلز پر سائبر حملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو ظاہر کیا ہے۔


