ہومتازہ ترینچینی کمپنی’سانی‘  مصر میں پہلا ونڈ ٹربائن پلانٹ، دو ہزار میگاواٹ ونڈ...

چینی کمپنی’سانی‘  مصر میں پہلا ونڈ ٹربائن پلانٹ، دو ہزار میگاواٹ ونڈ پاور منصوبہ تعمیر کرے گی

چین اور مصر نے مفاہمت کی ایک یادداشتِ (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین کی کمپنی ’سانی رینیوایبل انرجی‘ مصر میں ونڈ ٹربائنز تیار کرنے کا پہلا کارخانہ قائم کرے گی جبکہ شمالی خلیجِ سویز کے علاقے میں دو ہزار میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے پر بھی کام کرے گی۔

مصری کابینہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بدھ کے روز مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نےایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم او یو کا مقصد مصر کی منڈی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ونڈ پاور آلات تیار کرنا، اضافی پیداوار برآمد کرنا، قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر فروغ دینے کی مصری کوششوں میں تعاون، صاف توانائی کے منصوبوں میں مقامی شراکت بڑھانا اور شمسی و ہوا کی توانائی کے منصوبے مقامی کرنسی میں مکمل کرنا ہے۔

تقریب میں شریک بجلی اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر محمود عصمت نے بتایا کہ اس معاہدے میں دو ہزار میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے پر مصری پاؤنڈ میں عمل درآمد بھی شامل ہے جبکہ حتمی معاہدوں پر دستخطوں کے بعد زیادہ سے زیادہ 23 ماہ کے اندر اس منصوبے کو قومی بجلی کے گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

مصری کابینہ کے مطابق یہ منصوبہ مصر کی قومی توانائی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا ہدف آئندہ دو برسوں کے دوران ملک کی مجموعی توانائی میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھا کر 45 فیصد تک پہنچانا ہے۔

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں