ہوماہم ترینکوئٹہ کچلاک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف تاجر محمد...

کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف تاجر محمد ہاشم جاں بحق

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر محمد ہاشم خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے، جب کہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں محمد ہاشم خان اپنی گاڑی میں کوئٹہ شہر آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد ہاشم خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ورثا نے کسی ذاتی دشمنی سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

واقعے کے بعد مقتول کے ورثا اور تاجر برادری نے کوئٹہ کو چمن سے ملانے والی شاہراہ بلاک کر دی۔ حکام نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروانے کے لیے مذاکرات کیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں