ہوماہم ترینمدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ طالب علم جاں...

مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ طالب علم جاں بحق

لاہور (لارڈ میڈیا): برکی کے علاقے میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں 12 سالہ طالب علم علی حیدر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم قاری غلام رسول کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق غلام رسول پر الزام ہے کہ اس نے علی حیدر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کا آغاز کیا۔ جاں بحق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں